ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں برطانیہ میں۔مقیم معروف شاعرہ اور براڈکاسٹر محترمہ راحت زاہد کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئ۔ تقریب کی نظامت کے فرائض جناب مشتاق احمد نے ادا کیے۔ جمیل۔جالبی چئیر کے صدر نشیین پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوۓ محترمہ راحت زاہد کی غزل کو ایک منفرد آواز قرار دیا۔ معروف شاعرہ سیدہ صائمہ کامران نے محترمہ راحت زاہد کی شاعری کو امید اور رجائیت کا پیغام قرار دیا۔ معروف شاعر اور ٹی وی میزبان جناب وصی شاہ نے راحت زاہد کی شاعری میں محبت اور سماجی شعور کے پہلو پر اظہارٍ خیال کیا۔ ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اورئینٹل کالج کی تابناک روایات پر روشنی ڈالتے یوۓ کہا کہ محترمہ راحت زاہد گزشتہ تین دہائیوں سے برطانیہ میں اردو کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں, اس لیے ادارہ زبان و ادبیات ان۔کی بے مثال خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ انہیں خصوصی اءوارڈ سے نواز رہا ہے |