Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں پاک جاپان سیمینار

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں پاک جاپان سیمینار


ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار بعنوان "پاک جاپان علمی و ادبی راوبط" منعقد ہوا۔ شعیب سلمان نے تلاوت کا شرف حاصل کیا اور مدثر علی تصور نے بارگاہِ رسالت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ نظامت کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد نعیم نے موضوع کے اجمالی تعارف کے بعد مہمانوں کےلیے استقبالیہ کلمات پیش کرنے کےلیے ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کو دعوت دی جنھوں نے جاپان سے آئے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ اپنے جاپان میں گزرے لمحوں کا ذکر کیا۔ میزبان مقررین میں ڈاکٹر ظہیر عباس نے جاپانی ناولوں اور ان کے چند اہم اردو تراجم پر بات کی اور ڈاکٹر انیلہ سلیم جاپان میں اردو کی تعلیم اور اس سے پیدا ہونے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات پر اظہار خیال کیا۔ مہمان مقررین میں ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر نے کہا کہ جاپانی قوم تہذیب یافتہ اور استاد کا احترام کرنے والی قوم ہے
اوساکا یونیورسٹی جاپان کے استاد میاموتو تاکاشی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو زبان سیکھنے کےلیے اور مختلف متون کو سمجھنے کےلیے پڑھنے سے زیادہ گفتگو کرنے سے مدد ملتی ہے۔ ڈاکٹر سویامانے نے پاکستان اور اردو کے ساتھ بہت محبت کا اظہار کیا اور ان اساتذہ کا ذکر بہت محبت سے کیا جو پاکستان سے جاپان میں اپنی علمی و ادبی اور تدریسی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انھوں نے اوساکا یونیورسٹی جاپان کے شعبہ اردو کی تاریخ سامعین کو سنائی اور جاپان میں ہونے والے اردو کے علمی و ادبی کاموں کی تفصیل پیش کی۔پروفیسر ڈاکٹر تبسم کاشمیری نے جاپان کی شاعری پر مفصل گفتگو کی اور جاپانی شاعری سے منتخب اردو تراجم بھی پیش کیے ، صاحبِ صدر پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر سویامانے کی اردو زبان کےلیے خدمات کو بہت سراہا اور ان کی دلجمعی سے محنت کو سراہا۔ آخر میں ڈین ، پرنسپل اروینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا