ادارہ زبان و ادبیاتٍ اردو کے طلبہ کے ادبی مجلے سخن کے ادارتی عملے کا خصوصی اجلاس منعقد یوا۔ اجلاس کی صدارت ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کی۔ مجلہ سخن کی نگران, ڈاکٹر انیلہ سلیم نے مجلہ سخن کی کارکردگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے سخن کے مدیعان اور اراکین کو شاندار کارکردگی پر مبارک پیش کرتے ہوۓ کہا کہ رسمی تدریس کے ساتھ ساتھ ہم نصابی اور تخلیقی سرگرمیاں شخصیت سازی کے ضمن میں کلیدی حیثیت رکھتی ہیں |