Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں سر سید اور غالب کی یاد میں توسیعی لیکچر

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں سر سید اور غالب کی یاد میں توسیعی لیکچر


ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور میں سر سید احمد خان اور مرزا غالب کی یاد میں ایک آن لائن لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ کینیڈا میں مقیم معروف محقق، شاعر اور دانشور ڈاکٹر سید تقی عابدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سر سید اور غالب ہماری تہذیبی زندگی کے دو روشن ستارے اور استعارے تھے۔ یہ دو ایسی نابغہ روزگار پستیاں تھیں جن۔کی روشن خیالی، ترقی پسندی اور مستقبل بینی کی۔بدولت ہمارے خطے میں ادبی، سماجی اور فکری ارتقا کے بہت سے در وا ہوئے ۔ ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے تقریب کی صدارت کی۔