Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

تالیف و ترجمہ سے شایع ہونے والی کتاب انتخابِ غزل کی تقریبٍ اجرا
تالیف و ترجمہ سے شایع ہونے والی کتاب انتخابِ غزل کی تقریبٍ اجرا


ادارہ تالیف و ترجمہ سے شایع ہونے والی کتاب انتخابِ غزل(مرتبہ پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا ) کی تقریبٍ اجرا منعقد ہوئ- تقریب کی صدارت پرووائس چانسلر پنجاپ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کی جب کہ مہمان خصوصی پرنسپل ا ورئنٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی تھے- ادارہ تالیف و ترجمہ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے انتخاب کا تعارف پیش کیا- اس موقع پر صدر مجلس نے جن اساتڈہ کو انتخاب غزل کے نسخے پیش کیے ان میں ڈاکٹر سیّد محمد قمر علی زیدی, ڈاکٹر محمد ناصر، ڈاکٹر حامد اشرف ہمدانی، ڈاکٹر خواجہ زاہد عزیز، ڈاکٹر سید محمد فرید، ڈاکٹر شعیب احمد، ڈاکٹر محمد صابر، اشوک کمار اورڈاکٹر معین نظامی شامل تھے.