Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں استقبالیہ تقریب

ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں استقبالیہ تقریب


ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی میں ایم اے اردو سالٍ دوم کے طلبہ نے بی ایس سیمسٹر اول اور پنجم کے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس رنگا رنگ تقریب میں طلبہ نے نظمیں, غزلیں, گیت اور مزاحیہ خاکے پیش کیے۔ تقریب کی صدارت پرنسپل اورئینٹل کالج و ڈین کلیہ شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے کی۔ ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر, پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن, پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر, ڈاکٹر محمد نعیم, ,ڈاکٹر انیلا سلیم اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی