Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

مضمون نویسی کےمقابلے میں ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن

مضمون نویسی کےمقابلے میں ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی کی پہلی پوزیشن


مجلسِ اقبال جی۔سی یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی کی مناسبت سے بین الکلیاتی مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔۔مقابلے کا عنوان تھا:
”آزادی ایک نعمت بھی ،ذمّہ داری بھی“
١٤ اگست ٢٠٢٢ کو نتائج کا اعلان کیا گیا جس کےمطابق ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کی طالبہ ماہ نور جاوید نے اوّل انعام حاصل کیا۔ ادارہ زبان و دبیات کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈین کلیہ شرقیہ و پرنسپل اورئینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے اس کامیابی پر ایم اے اردو سال دوم کی طالبہ ماہ نور جاوید کو مبارک باد پیش کی