ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر نے علامہ اقبال کی یومِ ولادت کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ سیالکوٹ کے زیرِ اہتمام مشاعرے میں اپنا کلام پیش کرنے کے علاوہ علامہ اقبال کے فکر و فن کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مشاعرے کی صدارت ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے کی جب کہ ملک کے ممتاز شعرائے کرام نے مشاعرے میں کلام پیش کیا۔ مشاعرے کی نظامت جناب آصف بھلی نے کی۔ |