Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس میں داخل ہونے والے نۓ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں بی ایس میں داخل ہونے والے نۓ طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب


ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو ،اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور کے سمسٹر تین اور سمسٹر سات کے طلباو طالبات نے نئے آنے والے طلباوطالبات کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا ۔ تقریب میں ڈین و پرنسپل اورینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی ، پروفیسر ایمریطس خواجہ محمد زکریا، ڈائریکٹر ادارہ زبان ادبیاتِ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران اور ادارہ کے اساتذہ کے علاوہ طلباوطالبات کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔پروگرام میں تلاوت ,نعت کے بعد مزاحیہ مشاعرہ، بیت بازی ، غزل گائیکی ، اساتذہ کی پیروڈی کے علاؤ ڈرامے پیش کیے گیے
ڈاکٹر معین نظامی نے معیاری تقریب کے اہتمام۔پر مسرت کا اظہار کرتے ہوۓ تقریب مین حصہ لینے والے دس طالبعلموں کےلیے انعامات دینے کا اعلان کیا آخر میں ڈائریکٹر ادارہ نے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ باقی طالبعلموں کو ادارہ کی طرف سے انعامات عطا کیے جائیں گے