Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

امجد اسلام امجد کی یاد میں اوساکا یونیورسٹی جاپان میں نشست

امجد اسلام امجد کی یاد میں اوساکا یونیورسٹی جاپان میں نشست


معروف شاعر, ادیب, کالم نگار, ڈراما نگار, مترجم اور نقاد امجد اسلام امجد کی یاد میں اوساکا یونیورسٹی جاپان میں ایک نشست منعقد ہوئ۔ اوساکا یونیورسٹی میں اردو کے پروفیسر اور ڈویژن آف فارن اسٹڈیز کے ڈین ڈاکٹر سو یامانے نےامجد اسلام امجد کی وفات کو ادبی دنیا کا نا قابلٍ تلافی نقصان قرار دیتے ہوۓ ان کی ادبی خدمات کو شان دار الفاظ میں خراجٍ تحسین پیش کیا
ادارہ زبان و ادبیاتٍ اردو پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس موقع پر اظہارٍ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ امجد اسلام امجد کی شخصیت ہشت پہلو ہیرے جیسی تھی۔ انہوں نے ادب کی جس صنف پر طبع آزمائ کی اس پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں