Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

‎‎ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں معروف شاعر باصر کاظمی کے اعزاز میں نشست

‎‎ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں معروف شاعر باصر کاظمی کے اعزاز میں نشست


٩ اگست ٢٠٢٣ء کو انجمنِ اردو کے زیرِ اہتمام ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو اورینٹل کالج میں معروف شاعر، ڈراما نگار اور مترجم باصر سلطان کاظمی کے اعزاز میں ادبی نشست منعقد ہوئی۔ باصر سلطان کاظمی نے اپنے والدِ محترم ناصر کاظمی کے حوالے سے کچھ یادیں سانجھی کیں اور اپنے شعری سفر پر بات کر کے اپنا کلام سنایا۔ نشست کے آخر میں ڈاکٹر محمد نعیم ورک نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ باصر سلطان کاظمی جب بھی لاہور آتے ہیں اورینٹل کالج لازمی تشریف لاتے ہیں۔ نشست کے بعد انہوں نے ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد کامران اور ڈاکٹر زاہد منیر عامر کے ہمراہ چند خوشگوار لمحات گزارے اور اپنے والد گرامی ناصر کاظمی کے دوستوں کو یاد کیا۔