Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں معروف محقق اور نقاد ڈاکٹر تقی عابدی(کینیڈا) کا خصوصی لیکچر

ادارہ زبان و ادبیات اردو میں معروف محقق اور نقاد ڈاکٹر تقی عابدی(کینیڈا) کا خصوصی لیکچر


ادارہ زبان و ادبیات اردو،اورینٹل کالج میں انجمن اردو کے زیرِ اہتمام معروف ادیب ڈاکٹر سید تقی عابدی کی منظرِ عام پر آنے والی نٸی کتاب ”باقیاتِ اقبال“ پر سید تقی عابدی کے توسیعی لیکچر کا انتظام کیا گیا۔نظامت کے فراٸض استاد اردو محترمہ سونیا سلیم نے انجام دٸیے۔ ڈاٸریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات کہے۔پروفیسر ڈاکٹر ضیا۶الحسن نے سید تقی عابدی کی اورینٹل آمد پر اظہارِ تشکر کیا۔تقریب کے آخر میں ادارہ زبان و ادبیات اردو کی طرف سے سید تقی عابدی کی اردو زبان کے فروغ کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوۓ گولڈ میڈل عطا کیا گیا۔طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔