Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں تقریب

ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی میں تقریب


٨،دسمبر ٢٠٢٣ء کو انجمنِ اردو, ادارہ زبان و ادبیات اردو پنجاب یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام امریکہ سے آئے ہوئے معروف افسانہ نگار، شاعر اور مترجم سید سعید نقوی کے ساتھ ایک مکالمے کا انعقاد ہوا جس میں سید سعید نقوی نے اپنے تخلیقی تجربے اور ترجمہ نگاری پہ بات کی اور طلبا و طالبات کے سوالوں کے جواب دیے۔ مکالمے کا یہ سلسلہ نشست کے ختم ہونے ہونے کے بعد چائے پر بھی جاری رہا۔ نشست میں ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو کے اساتذہ کے علاوہ معروف شاعر شوکت فہمی نے بھی شرکت کی اور اپنا کلام سنایا۔