Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

اردو مرکز لندن کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے لیے توصیفی خط

اردو مرکز لندن کی طرف سے پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے لیے توصیفی خط


اردو مرکز لندن، برطانیہ کا معتبر ترین ادارہ ہے۔ اردو مرکز لندن۔کے۔چئیرمین ڈاکٹر جاوید شیخ نے ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کے حالیہ دورہ برطانیہ کے حوالے سے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک توصیفی خط ارسال کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد کامران نے گزشتہ ماہ یونیورسٹی آف لندن۔میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے بعد پاکستان ہائ کمیشن لندن میں پاکستانیت اور اردو کے موضوع پر لیکچر دیا اور مشاعرے میں اپنا کلام پیش کیا۔ اسی تقریب میں انہوں نے ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی لاہور کی طرف سے برطانیہ میں اردو کے فروغ کے لیے کام کرنے والے ممتاز تخلیق کاروں میں اعزازات بھی تقسیم کیے تھے۔