Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی فرائض منصبی سے سبک دوشی کے موقع پر تقریب‎

پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر کی فرائض منصبی سے سبک دوشی کے موقع پر تقریب‎


ادارہ زبان و ادبیات اردو کی طرف سے فرائض منصبی سے سبکدوش ہونے والے استاد پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ڈائریکٹر ادارہ زبان و ادبیات اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر،پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحسن، پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین، ،ڈاکٹر عارفہ اقبال،ڈاکٹر محمد نعیم،ڈاکٹر ظہیر عباس،ڈاکٹر ساجد نظامی، محترمہ سونیا سلیم اور جناب مشتاق احمد نے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی علمی استقامت ان کا اختصاص ہے آخر میں پروفیسر ڈاکٹر ناصر عباس نیر نے تمام اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اور اورینٹل کالج میں اپنے بطور استاد، علمی اور ادبی سفر پر روشنی ڈالی۔مزید ان کا کہنا تھا کہ جس محبت کا اظہار اساتذہ نے کیا یہ میرےلیے مسرت اور اطمینان کا باعث ہے اور یہ میرے دل پہ ہمیشہ نقش رہے گا۔