Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

معروف ماہر اقبالیات اور سابق صدر شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس

معروف ماہر اقبالیات اور سابق صدر شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس


انجمن اردو کے زیر انتظام ادارہ زبان و ادبیات اردو اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی میں معروف محقق ، دانشور ،ماہر اقبالیات ،استاذ پروفیسر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی یاد میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس صدارت پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب عالمگیر نے کی۔مہمان مقررین میں منہاج یونیورسٹی سے اردو کے استاد ڈاکٹر محمد قاسم اور اورینٹل کالج کے اساتذہ میں سے پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین ، ڈاکٹر عارفہ اقبال شامل تھیں۔ اجلاس کی نظامت کی فرائض ڈاکٹر محمد نعیم نے سر انجام دیے ۔مقررین نے ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کے سنگ گزرے لمحات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی علمی و ادبی کاوشوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔آخر میں ڈاکٹر مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ اس موقع پر طلبا و طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔