Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Sports

پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج میں١٢٥ ویں سالانہ کھیلوں کا دوسرا دن

پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج میں١٢٥ ویں سالانہ کھیلوں کا دوسرا دن


پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج میں١٢٥ ویں سالانہ کھیلوں کے دوسرے دن کرکٹ کے فائنل میچ میں پہلی پوزیشن شعبہ عربی نے اور دوسری پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف پنجابی نے حاصل کی۔ بیڈمنٹن کے مقابلے میں پہلی پوزیشن شعبہ عربی کے عمیر, دوسری پوزیشن شعبہ فارسی کے شہریاراور تیسری پوزیشن شعبہ فارسی کے بابر نے حاصل کی۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن انسٹیٹیوٹ آف پنجابی کے زمان جبکہ دوسری اور تیسری پوزیشن شعبہ فارسی کے شہریار اور قاسم نے حاصل کی۔ اس موقع پر اورئینٹل کالج کے اساتذہ کے مابین ایک دوستانہ کرکٹ میچ ,ڈاکٹر پروفیسر حامد اشرف ہمدانی اور ڈاکٹر پروفیسر محمد کامران کی قیادت میں کھیلا گیا۔ ڈاکٹر محمد کامران کی ٹیم فاتح قرار پائ۔ حافظ محمد الطاف اور ڈاکٹر احسان احمد نے بہترین آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پرنسپل اورئینٹل کالج و ڈین کلیہ شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی سالانہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران میں موجود رہے اور اسپورٹس کمیٹی کو بہترءن انتظامات پر خراجٍ تحسین پیش کیا