Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Sports

پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج, ١٢٥ویں سالانہ کھیلوں کے موقع پر عشائیہ اور مشاعرہ

پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج, ١٢٥ویں سالانہ کھیلوں کے موقع پر عشائیہ اور مشاعرہ


پنجاب یونیورسٹی اورئینٹل کالج کی ١٢٥ویں سالانہ کھیلوں کے موقع پر عشائیہ اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کی۔ مہمانانٍ اعزاز , پروفیسر ایمریطس ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا اور اوساکا یونیورسٹی جاپان کے استاد ڈاکٹر مرغوب حسین طاہر تھے۔ صدر اسپورٹس کمیٹی و ڈائریکٹر ادارہ اردو پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے استقبالیہ کلمات اور پرنسپل و ڈین کلیہ علوم شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر معین نظامی نے کلماٹٍ تشکر پیش کیے۔ اس موقع پر ڈاکٹر ضیا الحسن, ڈاکٹر اشوک کمار, ڈاکٹر عارفہ شہزاد, ڈاکٹر شعیب احمد, ڈاکٹر نبیلہ عمر, ڈاکٹر سعادت علی ثاقب, ڈاکٹر محمد کامران, ڈاکٹر زاہد منیر عامر اور ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا نے اپنا کلام پیش کیا