| فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ، پنجاب یونیورسٹی لاہور کا مجلہ تحقیق موقر اور اوپن جرنلز کی سب سے بڑی انڈیکسنگ ایجنسی ڈی او اے جے (DOAJ) میں شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ مجلہ گزشتہ سنتالیس برس سے مشرقی زبانوں اور ادبیات کی تحقیق میں اہم علمی مضامین شائع کر رہا ہے۔ مدیرِ اعلیٰ پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے اس حوالے سے ادارہ زبان و ادبیاتِ اردو کے استاد ڈاکٹر محمد نعیم کی کوششوں کو سراہا۔ اب اس مجلے میں شامل مضامین بین الاقوامی سطح پر زیادہ پذیرائی حاصل کر سکیں گے اور مشرقی زبانوں سے متعلق ہونے والی تحقیق اب دنیا تک پہنچ سکے گی۔ بازیافت کے بعد پنجاب یونیورسٹی کا مشرقی زبانوں کا یہ دوسرا مجلہ ہے، جو اس اہم ایجنسی میں انڈیکس ہوا ہے۔ مجلے کے مضامین درج ذیل لنک سے دیکھے جا سکتے ہیں: |