Admission |  Quick Links |  Info Desk |  Site Map |  Careers |  FAQs |  Contact Us |  Donate | 

ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی کی پیرس میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت‎

ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی کی پیرس میں منعقدہ انٹرنیشنل کانفرنس میں شرکت‎

ادارہ زبان و ادبیات اردو، پنجاب یونیورسٹی کے استاذ ڈاکٹر ساجد صدیق نظامی نے فرانس میں مشرقی تہذیبوں اور زبانوں کی تدریس کے قدیم ادارے INALCO پیرس میں منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے مطالعات اردو میں شرکت کی اور اپنے مقالے کی پیشکش کے ساتھ ساتھ اردو نثر میں تاریخ نویسی کی روایت کے موضوع پر پینل ڈسکشن میں بھی شریک ہوئے۔
مذکورہ کانفرنس میں فرانس، انگلینڈ، پولینڈ، سویڈن، امریکہ، چین، جاپان، سوئٹزرلینڈ، جرمنی، پاکستان، ہندوستان کے تیس سے زائد مندوبین شریک ہوئے اور اردو زبان و ادب سے متعلق متنوع موضوعات پر اظہارِ خیال کیا۔