Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

طارق عزیز ایک عہد ساز شاعر، اداکار اور ٹی وی میزبان تھے
طارق عزیز ایک عہد ساز شاعر، اداکار اور ٹی وی میزبان تھے


شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور کےپروفیسر اور ادارہ تالیف و ترجمہ کے چٸیرمین ڈاکٹر محمد کامران نے برطانیہ کے ایک اہم نجی ٹی وی چینل پر معروف پاکستانی ٹی وی میزبان، شاعر اور اداکار طارق عزیز کی یاد میں منعقد ہونے والے خصوصی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوۓ کہا کہ طارق عزیز ایک عہد ساز شخصیت تھے، جن کی شاعری ان کی شخصیت اور سماجی شعور کا بھر پور اظہار ہے۔ انہوں نے ٹی وی کی تاریخ کےطویل ترین معلوماتی شو کے ذریعے کٸ نسلوں کی علمی و ادبی آب یاری کی اور پاکستان سے محبت کی شمع لوگوں کے دلوں میں روشن کی۔