Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

اکبراور اقبال ایک اہم علمی تحقیق ہے - جناب احمدجاویدکی ڈائریکٹرڈائریکٹرادارہئ تالیف وترجمہ سے ملاقات

اکبراور اقبال ایک اہم علمی تحقیق ہے - جناب احمدجاویدکی ڈائریکٹرڈائریکٹرادارہئ تالیف وترجمہ سے ملاقات


ممتاز دانش ور اورمربی جناب احمد دجاوید۲۷/اگست ۲۰۲۴ کوڈاکٹرزاہدمنیرعامرسے ملاقات کے لیے تشریف لائے۔ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے انھیں ادارۂ تالیف وترجمہ کی نئی کتاب”اکبربنام اقبال“ پیش کی۔جناب احمد جاویدنے اس کتاب کو تحسین کی نگاہ سے دیکھااوراس کتاب کی ترتیب، حواشی اور مقدمے کو ملاحظہ فرماکرڈاکٹرزاہدمنیرعامرکی اس کاوش کو بہ طور خاص سراہا۔انھوں نے اسے ایک اہم علمی تحقیق قراردیاجو اقبالیات اور مطالعہ اکبرمیں بنیادی اہمیت اختیارکرے گی۔ انھوں نے ڈائریکٹرادارہ کوان کی اس تازہ تحقیق پر خراج تحسین پیش کیا۔