Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

Press Release

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں ادبی تحقیق کے موضوع پر توسیعی لیکچر

پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران کا جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں ادبی تحقیق کے موضوع پر توسیعی لیکچر


ادارہ زبان و ادبیات پنجاب یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے جی سی وومن یونیورسٹی فیصل آباد میں ادبی تحقیق کے موضوع پر توسیعی لیکچر میں معیاری اور مفید تحقیق کو اہم عصری تقاضا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اقوامٍ عالم سائنسی ترقی کے ساتھ ساتھ سماجی علوم اور ادبیات کے شعبے کو بھی اہمیت دے رہی ہیں تاکہ متوازن اور معتدل معاشرہ وجود میں آ سکے۔ چئیرپرسن شعبہ اردو جی سی وومن یونیورسٹی ڈاکٹر صدف نقوی نے ڈاکٹر محمد کامران کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ ان کی ادبی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد کامران نے جی سی وومن یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق سے بھی ملاقات کی اور زبان و ادب کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں کے امکانات پر تفصیل سے اظہارٍ خیال کیا