پنجاب یونیورسٹی میں اکتوبر ١٩٦٢ میں اردو کے فروغ و نفاذ اور دوسری زبانوں کے علوم کو اردو میں منتقل کرنے کے لیے اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی(تالیف و ترجمہ ) کا قیام عمل میں لایا گیا تھا۔ علمی و ادبی حلقوں کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ تالیف و ترجمہ کو ترقی دے کر تراجم و تحقیق کا مرکز بنا دیا جاۓ۔ پنجاب یونیورسٹی کے واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر اور پرو واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر کے علمی ویژن اور شبانہ روز کاوشوں کے باعث تالیف وترجمہ (اردو ڈیولپمنٹ کمیٹی) کو ترقی دے کر مرکز براۓ فروغِ اردو و ترجمہ(Urdu Development and Translation Centre) کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ علمی و ادبی حلقوں نے بنجاب یونیورسٹی کے واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختر، پرو واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر، ڈین کلیہ شرقیہ پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک، اور تالیف و ترجمہ کے صدر نشین ڈاکٹر محمد کامران کو تہنیتی پیغامات ارسال کیے ہیں۔ |